ضمنی انتخابات کے بعد جہانگیر ترین کی دبنگ انٹری

ضمنی انتخابات میں جیتنے والے آزاد امیدوار کو پی ٹی آئی کا حصہ بنانے کے لیے راضی کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 اکتوبر 2018 10:53

ضمنی انتخابات کے بعد جہانگیر ترین کی دبنگ انٹری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2018ء) ضمنی انتخابات کے بعد جہانگیر ترین کی دبنگ انٹری سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین تا حیات نا اہل ہونے کے بعد بہت زیادہ دلبرداشتہ ہو گئے تھے تاہم انہوں نے کذشتہ روز ایک ٹویٹ کے زریعے سے بتایا کہ ان کے خلاف ایک مشکل فیصلہ آیا تھا لیکن اب وہ بریک لینے کے بعد واپس آ گئے ہیں اور اپنے ملک کی خدمت کریں گے۔

اور اب جہانگیر ترین نے ایک بار پھر اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں،عام انتخابات کے بعد جہانگیر ترین اس وقت سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوئے جب انہوں نے آزاد امیدواروں کو تحریک انصاف میں لانے میں اہم کردار ادا کیا۔اور اب جہانگیر ترین نے ضمنی انتخابات کے بعد بھی آزاد امیدوار کو تحریک انصاف کا حصہ بنانے کے لیے اپنی کوشش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین کی ٹیم نے اس متعلق ایک ٹویٹ بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے ضمنی انتخابات میں جیتنے والے آزاد امیدوار کو راضی کر لیا ہے اور وہ تحریک انصاف کا حصہ بن جائیں گے۔

پی پی 118سے کامیاب ہونے والے امیدوار بلال وڑائچ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا بھی جلد امکان ہے۔
خیال رہے سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔جس کے بعد جہانگیر ترین کی نا اہلی بر قرار رہے گی۔اس فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے اہم رہنما ہے۔

جہانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد سے ان کے صاحبزادے علی ترین نے سیاست میں قدم رکھا تھا۔اس حوالے سے جہانگیر ترین کا باقاعدہ ردعمل بھی سامنے آیا تھا۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ نااہلی کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے پرانہیں مایوسی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ نظرثانی کی درخواست میں فراہم کیے گئے حقائق کو اہمیت دی جاتی۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ انہوں نے نیا پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے اور اپنے رہنما، اپنے مقصد اور اپنے ملک کو اپنا سب کچھ دے دیا ہے۔ انہوں مزید کہا کہ ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پورے جذبے سے ان کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اللہ پر ایمان پختہ ہے اور وہی ان مشکلات سے انہیں نکالے گا۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو تا حیات نا اہل قرار دے دیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے ان سائیڈ ٹریڈنگ کا اعتراف کرنے پر جہانگیر ترین کو تا حیات نا اہل قرار دے دیا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ سماعت کے دوران جہانگیر ترین نے جان بوجھ کر اثاثے چھپائے۔صادق اور امین نہیں رہے ، اسی بنا پر انہیں تاحیات نااہل قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے کہاتھا کہ جہانگیر ترین نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں اور صحیح جواب نہ دینے پر انہیں ایماندار قرار نہیں دیا جاسکتا۔ جہانگیر ترین نے اپنی نا اہلی کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی جس کا فیصلہ بھی جہانگیر ترین کے خلاف آیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں