میشا شفیع کا علی ظفر کیخلاف ثبوت فراہم کرنیکا اعلان

عدالت نے فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 12:04

میشا شفیع کا علی ظفر کیخلاف ثبوت فراہم کرنیکا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) علی ظفر نے متعدد بار ہراساں کیا، عدالت کے مانگنے پر ثبوت بھی فراہم کروں گی، اداکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے کا جواب جمع کروا دیا۔لاہور کی سیشن عدالت میں اداکارہ میشا شفیع کی گلوکار علی ظفر کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

اداکارہ میشا شفیع نے جواب عدالت میں جمع کرا دیا، میشا شفیع کے مطابق علی ظفر نے فیملی فنکشنز اور نجی سٹوڈیو میں دو سے زائد بار ہراساں کیا۔

گلوکار اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہے تھے جس کی وجہ سے مجبور ہو کر قدم اٹھانا پڑا۔میشا شفیع نے علی ظفر کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گلوکار نے متعدد اداکاراؤں کو ہراساں کیا، عدالت کے مانگنے پر ثبوت بھی فراہم کیے جائیں گے۔ میشا شفیع نے استدعا کی کہ ان کے خلاف کیے گئے دعوے کو مسترد کیا جائے، عدالت نے فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں