کیا اگلی باری خواجہ آصف کی ہے؟

شہباز شریف نے کہا کہ مجھے خواجہ آصف کے خلاف بیان دینے کو کہا گیا،اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیب میں خواجہ آصف کے حوالے سے مقدمات کی تیاری ہے، سلمان غنی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 اکتوبر 2018 12:04

کیا اگلی باری خواجہ آصف کی ہے؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2018ء) گذشتہ روز اپوشین لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں دھواں دھار تقریر کی تھی اور کہا تھا کہ نیب اور پی ٹی آئی کا چولی دامن کا ہاتھ ہے۔ساتھ ہی شہباز شریف نے نیب پر الزام عائد کیا کہ نیب نے مجھے خواجہ آصف کے خلاف گواہی دینے کے لیے کہا۔اسی متعلق اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے معروف صحافی سلمان غنی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلائے جانے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کو اس حوالے سے اہم قرار دے دیا جا سکتا ہے کہ اجلا س میں پروڈکشن آرڈر کے تحت بلائے جانے والے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملک میں جاری احتسابی عمل پر کھل کر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اب دیکھا یہ ہو گا کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس کے مقاصد پورے ہوئے؟ شہباز شریف کی جانب سے اٹھائے جانے والے بعض سوالات کے جوابات حکومت اور نیب پر فرض ہیں کیونکہ یہ بڑی بد گمانیوں اور سیاسی غلط فہمیوں کو جنم دے سکتی ہیں۔اجلاس کا سب سے فائدہ اپوزیشن کو ہوا کیونکہ اپوزیشن لیڈر کو اپنا سیاسی کیس پیش کرنے کا موقع ملا،البتہ ان کے یہ کہنے کہ انہیں خواجہ آصف کے خلاف بیان دینے کو کہا گیا، سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواجہ آصف کے حوالے سے مقدمات کی تیاری ہے۔

شہباز شریف نے نیب کو ٹارگٹ کرتے ہوئے اپنے اور اپنے ساتھیوں کے خلاف کارائیوں کو نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ قرار دے ڈالا۔یقینا اس کا اثر حکومت اور نیب دونوں پر پڑے گا۔یہی وجہ ہے کہ چئیرمین نیب نے کہا کہ ہمارا کسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔خیال رہے چئیرمین نیب نے اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہباز شریف کی جانب سے عائد کیے جانے والے تمام الزامات مسترد کر دئیے تھے۔

چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نیب کسی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا۔ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستاناور صرف پاکستان ہے۔ نیب چئیرمین نے کہا کہ تمام مقدمات اور انکوائریز کو ٹھوس مقدمات اور شواہد کی بنیاد پر منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں