خواجہ سلمان رفیق طبیعت ناساز ہونے پر پی آئی سی منتقل ،

ضروری ٹیسٹ کیے گئے طبیعت پہلے سے بہتر ، دل کی دھڑکن بھی کنٹرول میں ہے ‘ڈاکٹرز /سعد رفیق نے بھائی کی عیادت کی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:50

خواجہ سلمان رفیق طبیعت ناساز ہونے پر پی آئی سی منتقل ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی و سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو طبیعت ناساز ہونے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا جہاں انکے ضروری ٹیسٹ کیے گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ خواجہ سلمان رفیق کو دل کی دھڑکن تیز ہونے پرہسپتال منتقل کیاگیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور دل کی دھڑکن بھی کنٹرول ہے ،اگر ان کی رپورٹس مثبت آ جاتی ہیں تو انہیں ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ خواجہ سلمان رفیق کے بڑے بھائی سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی ہسپتال میں انکی عیادت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں