معروف صحافی نے حبیب جالب کے مداح شہباز شریف کی ستم ظریفی کو بے نقاب کر دیا

دس سال سے حبیب جالب کے شعر پڑھ کر ہیرو بننے والے شہباز شریف کے دور میں حبیب جالب کی اہلیہ کے وفات پانے سے قبل ہی ان کا وظیفہ ختم کر دیا گیا تھا جو کہ صرف 25 ہزار روپے تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 اکتوبر 2018 14:38

معروف صحافی نے حبیب جالب کے مداح شہباز شریف کی ستم ظریفی کو بے نقاب کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اکتوبر 2018ء) معروف صحافی جاوید چوہدری نے حبیب جالب کے مداح شہباز شریف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی جاوید چوہدری میاں شہباز شریف شاعر انقلاب حبیب جالب کے بہت بڑے مداح ہیں اور وہ اپنی ہر تقریر میں حبیب جالب کا شعر پڑھتے ہیں۔گذشتہ روز بھی شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کا اختتام حبیب جالب کے ایک شعر سے کیا

میں بھی خائف نہیں تختۂ دار سے

میں بھی منصور ہوں کہہ دو اغیار سے

کیوں ڈراتے ہو زنداں کی دیوار سے

ظلم کی بات کو جہل کی رات کو

میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا

جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ ستم ظریفی ملاحظہ کیجئے کہ حکومت نے اس عظیم شاعر کی بیوہ کے لیے صرف 25 ہزار روپے وظیفہ مقرر کیا تھا جو کہ شہاز شریف کے دور حکومت میں ختم کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اور اب ان کی صاحبزادی طاہرہ حبیب جالب ٹیکسی چلا کر اپنی دو طلاق یافتہ بہنوں، ان کے تین بچوں اور بھائی کا سہارا بنی ہوئی ہے۔اور یہ تمام لوگ ڈھائی مرلے کے ایک چھوٹے سے گھر میں رہ رہے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر اس ملک میں کوئی منصور ہے تو وہ حبیب جالب کا خاندان ہے جس نے آج بھی بجلی کا 78ہزار کا بل دینا ہے۔یہ ہےوہ جمہوریت کا اصل چہرہ جسے حبیب جالب سے لوگ اپنے خون سے سینچتے رہے۔اور بھٹو خاندان،شریف فیملی اور عمران خان اس کے ثمرات سمیٹتے رہے۔شہباز شریف اور حبیب جالب کی جمہوریت میں بہت فرق ہیں لیکن اگر شہباز شریف حبیب جالب کے خاندان کو ان شعروں کی رقم دے دیں جو کہ وہ دس سال سے پڑھ رہے ہیں تو شاہد یہ خاندان وقار کے ساتھ گزارا کر لے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں