احد چیمہ کیخلاف ناجائز اثاثہ جات کیس میں ریفرنس احتساب عدالت میں دائر

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:00

احد چیمہ کیخلاف ناجائز اثاثہ جات کیس میں ریفرنس احتساب عدالت میں دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کیخلاف ناجائز اثاثہ جات کیس میں ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے احد چیمہ کی اربوں روپے کی جائیداد کا انکشاف ہونے پر ریفرنس دائر کیا ہے۔

(جاری ہے)

انکوائری کے مرحلے میں احد چیمہ ان جائیدادوں بارے نیب حکام کو تسلی بخش جواب نہیں دے سکے تھے۔ احتساب عدالت کے جج نجم الحسن 31اکتوبر کو ریفرنس کی سماعت کرینگے جہاں نیب پراسیکیوٹر اپنے دلائل دینگے۔ذرائع کے مطابق احد چیمہ کے دیگر خاندان والوں کے نام بھی جائیدادیں ہونے کا انکشاف ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں