بابا نوکری چھوڑ دیں اور گھر آئیں، عثمان بزدار کی بیٹی کا والد کے نام پیغام

سردار عثمان بزدار نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ایک بھی چھٹی نہیں کی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 اکتوبر 2018 15:44

بابا نوکری چھوڑ دیں اور گھر آئیں، عثمان بزدار کی بیٹی کا والد کے نام پیغام
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18کتوبر2018ء) سردار عثمان بزدار نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ایک بھی چھٹی نہیں کی۔تفصیلات کے مطابق جب وزیر اعظم عمران خان نے سردار عثمان بزدار کا نام وزیر اعلیٰ کے لیے فائنل کیا تو ان کے اس فیصلے کو غلط کہا گیا،۔سیاسی مبصرین نے بھی کہا کہ عثمان بزدار ایک اتنے بڑے صوبے کو نہیں چلا سکتے۔جب کہ اپوزیشن کی طرف سے بھی حکومت پر تنقید کی گئی کہ عمران خان کا پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے انتخاب درست نہیں۔

تاہم عمران خان نے کسی کی نہ سنی اور کہا کہ عثمان بزدار تین ماہ کے اندر کام کر کے دکھائیں گے۔عمران خان نے کہا تھا کہ عثمان بزدار تبدیلی کا نام ہے۔وقت آنے دیں آپ کو اندازہ ہو گا کہ عثمان بزدار سب سے کامیاب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار عثمان بزدار نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ایک بھی چھٹی نہیں کی یہاں تک کہ وہ اپنے خاندان کو بھی کم وقت دینے لگ گئے۔

یہی وجہ ہے کہ عثمان بزدار کی بیٹی نے اپنے والد کو کہا کہ بابا نوکری چھوڑیں اور گھر آ جائیں۔خیال رہے اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف میڈیا کی طرف سے منفی مہم کا انکشاف ہوا ہے۔کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے حوالے سے میڈیا پر ایک مخصوص مہم جاری ہے۔اور اس مہم کے زریعے سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ عمران خان نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے جس شخص کا انتخاب کیا ہے وہ مناسب نہیں ہے۔ اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ عمران خان پنجاب کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کا اچھا چناؤ نہیں کر سکے۔جب کہ عثمان بزدار کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اس منصب کے لیے موضوع نہیں ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں