ٹی وی ٹاک شوزمیں کسی سیاستدان کی پیروڈی، تضحیک ناممکن ہوگئی

پیمرا کوختم کرنے کیلئے ڈرافٹ تیارکرلیا، نئی پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی، نئے قانون کے تحت کوئی کسی کی توہین نہیں کرسکے گا۔وفاقی وزیراطلاعات فواد حسین چودھری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:19

ٹی وی ٹاک شوزمیں کسی سیاستدان کی پیروڈی، تضحیک ناممکن ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد حسین چودھری نے کہا ہے کہ پیمرا کوختم کرنے کیلئے ڈرافٹ تیارکرلیا، نئی پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جارہی ہے، نئے قانون کے تحت کوئی کسی کی توہین نہیں کرسکے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جارہی ہے۔ پیمرا کوختم کرنے کیلئے ڈرافٹ تیارکرلیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ جامع قانون سازی کی جائے گی،7 قوانین ختم یا اس میں ضم ہوجائیں گے۔ مسودہ اسٹیک ہولڈرزکوبھجوا دیا ہے، سروس رولز تیارکیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے قانون کے تحت کوئی کسی کی توہین نہیں کرسکے گا۔ اسی طرح پیپلزپارٹی کے رحمان ملک نے کہا کہ عمران خان کی پیروڈی،آصف زرداری اورنوازشریف کی تضحیک کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر فواد چودھری نے کہا کہ نئے قانون کے تحت کوئی کسی کی توہین نہیں کرسکے گا۔ دوسری جانب فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کرپٹ عناصر سے لوٹی گئی دولت واپس لانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کو قومی دولت لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے کہا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کرپشن کے مقدمات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے جو ملک میں آزادانہ کام کر رہا ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ یہ حیرانگی کی بات ہے کہ ایک وینڈر اور دوکاندار کے اکائونٹس میں اربوں روپے موجود ہیں۔ شہباز شریف اور خورشید شاہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں فواد چودھری نے کہا کہ نیب کی کارروائیوں پر دونوں رہنمائوں کا پریشان ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں