خالی نعرے لگانے والوں نے اپنے دور میں خزانے کو ذاتی نمود ونمائش پر استعمال کیا‘عثمان بزدار

ایسے منصوبے بنائے گئے جس کا فائدہ صوبے کو ہوا نہ عوام کو،دعوے کرتے ہیں نہ نعرے لگاتے ہیں، عمل پر یقین رکھتے ہیں ماضی کی حکومت کے مقابلے میں موجودہ بجٹ زیادہ متوازن،،سماجی شعبوں کی پائیدار ترقی سے عوام کو انکا حق ملے گا‘وزیر اعلیٰ پنجاب

جمعرات 18 اکتوبر 2018 18:29

خالی نعرے لگانے والوں نے اپنے دور میں خزانے کو ذاتی نمود ونمائش پر استعمال کیا‘عثمان بزدار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کا پہلا بجٹ ماضی کی حکومت کے پانچ بجٹ کے مقابلے میں زیادہ متوازن اور یکساں ترقی کا حامل ہے، سابق دور میں صرف ذاتی تشہیر کے منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کئے گئے،تحریک انصاف کی حکومت نے اس روش کو یکسر بدل دیا ہے،ہم دعوے کرتے ہیں نہ نعرے لگاتے ہیں، عمل پر یقین رکھتے ہیں اور نمائشی منصوبوں کی بجائے عوام کی پائیدار ترقی پر توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب کے عوام جانتے ہیں کہ ان کی بنیادی ضرورتوں کو ماضی میں نظرانداز کیا گیا۔سماجی شعبوں کی پائیدار ترقی سے صوبے کے عوام کو ان کا حق ملے گا۔وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت اداروں کو مضبوط اور با اختیار بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خالی نعرے لگانے والوں نے اپنے دور میں خزانے کو ذاتی نمود ونمائش پر استعمال کیا اور ایسے منصوبے بنائے گئے جس کا فائدہ صوبے کو ہوا نہ عوام کو-انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے اورہمارے دور کے منصوبے عوامی فلاح و بہبود کے عکاس ہیں-انہوں نے کہاکہ تبدیلی نعروں سے نہیں بلکہ عمل سے آتی ہے اور اسی لئے تحریک انصاف کی حکومت فلاح عامہ کے لئے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اورہماری تمام تر توانائیاںصوبے کے عوام کو سہولتیں مہیا کرنے کے لئے صرف ہو رہی ہیں-وزیراعلیٰ نے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تیمورخان اور رکن قومی اسمبلی راحت امان اللہ بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج وزیراعلیٰ آفس میں ان سے ملاقات کی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں