وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ہاشوگروپ کے ڈپٹی چیئرمین و مالک مرتضی ہاشوانی کی ملاقات

پنجاب میں نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کرلی گئی ، نئے سیاحتی مقامات کے فروغ سے سیاحتی انڈسٹری کو فروغ ملے گا روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے،جنوبی پنجاب میں فورٹ منرواورکوہ سلیمان کو سیاحت کے حوالے سے ڈویلپ کیا جا ئیگا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 18:42

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ہاشوگروپ کے ڈپٹی چیئرمین و مالک مرتضی ہاشوانی کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں ہاشوگروپ کے ڈپٹی چیئرمین و مالک مرتضی ہاشوانی نے ملاقات کی،جس میں سیاحت کے فروغ اورسیاحت سے متعلقہ انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کے شعبے کو ماضی میں نظرانداز کیاگیا۔

نئے پاکستان میں شعبہ سیاحت کوپائیدار ترقی دیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور نئے سیاحتی مقامات کے فروغ سے سیاحتی انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔سرمایہ کاری بڑھے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوںگے۔جنوبی پنجاب میں فورٹ منرواورکوہ سلیمان کو سیاحت کے حوالے سے ڈویلپ کیا جا ئے گا۔انہوںنے کہاکہ چولستان کے صحراکو بھی سیاحت کے لئے پرکشش بنانے کیلئے کام کریں گے۔سیاحت کو فروغ ملے گا تو انڈسٹری بھی ترقی کرے گی۔مرتضی ہاشوانی نے موجودہ حکومت کے سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاحتی انڈسٹری کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہیںاورسیاحت کے فروغ میں ہم پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں