آسٹریا کی سفیر کی قائم مقام گورنر پرویزالٰہی سے ملاقات،

دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم پاکستان امن پسند ملک ہے، پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں‘چوہدری پرویزالٰہی

جمعرات اکتوبر 19:26

آسٹریا کی سفیر کی قائم مقام گورنر پرویزالٰہی سے ملاقات،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2018ء) قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے آسٹریا کی سفیر ڈاکٹر بریگیٹ بلہا نے یہاں گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر خطہ میں امن و امان کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پرویزالٰہی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار اور دوستانہ تعلقات ہیں جبکہ دو طرفہ تجارت اور تجارتی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے کی ضرور ہے، پاکستان امن پسند ملک ہے خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

آسٹریا کی سفیر نے پرویزالٰہی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے لیکن اس نے بہت جلد کامیابی سے اس پر قابو پا لیا ہے، پاکستان کی اس کاوش کو آسٹریا قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments