نیب لاہور نے صدر بینک آف پنجاب اور چیف فنانشل آفیسر کو (کل )طلب کر لیا

افسران پر انسائیڈٹریڈنگ میں ملوث ہونے کا الزام ،بینک کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ‘ ذرائع

جمعرات 18 اکتوبر 2018 19:50

نیب لاہور نے صدر بینک آف پنجاب اور چیف فنانشل آفیسر کو (کل )طلب کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے صدر بینک آف پنجاب نعیم الدین خان اور چیف فنانشل آفیسرندیم عامر کو کل (جمعہ ) طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب بینک کے ان افسران پر الزم ہے کہ انسائیڈٹریڈنگ میں ملوث رہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں صدر نعیم الدین خان کی سیکرٹری کو بھی پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھاجس سے اہم معلومات ملیں ۔ذرائع کے مطابق بینک آف پنجاب میں انسائیڈٹریڈنگ سے بینک کو کرڑوں روپے کا نقصان پہنچا ،دونوں کے خلاف انکوائری جنوری سے جاری ہے جو اب آخری مرحلے پر ہے ۔صدر نعیم الدین کو دس سالہ رہن سہن جائداد ،انکا تقررنامہ اور دیگر کاغذات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں