با با گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں سکھ یاتری21نومبر کو بھار ت سے لاہور پہنچیں گے

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:41

با با گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں سکھ یاتری21نومبر کو بھار ت سے لاہور پہنچیں گے
لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) سکھ مذہب کے بانیبا با گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں سکھ یاتری21نومبر کو بھار ت سے خصوصی ٹرین کے ذریعے واہگہ ریلوے سٹیشن پر آئیں گے، مرکزی تقریب گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں 23نومبر کو ہو گی جس میں ہندو مسیحی اور مسلم رہنمائوں سمیت مختلف سیاسی و سماجی رہنماء بھی شریک ہوں گے،اس سلسلہ میں انتظامی اجلاس سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ محمد طارق وزیر کے زیر صدارت 9کورٹ سٹریٹ میں منعقد ہواجس میںڈپٹی سیکرٹر ی عمران گوندل ، ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس، پی آراو عامر حسین ہاشمی سمیت امور داخلہ،خارجہ، پولیس، فوج، رینجرز، مختلف اضلاع کے ڈی سی او، ڈی پی او، واپڈا، کسٹمز،ریلوے ،امیگریشن اور دیگر اہم اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، سیکرٹری بورڈ نے بتایا کہ اس مرتبہ بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد پہلے سے زیادہ متوقع ہے ،اس سلسلہ میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، گوردو اروں کو سجا یا جائے گا ، انہوںنے کہا کہ سکھ یاتریوں کی رہائش ،میڈیکل اور کھانے پینے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں ،تمام گوردوارو ں اور ٹھہرنے کی جگہ پر ڈینگی اسپرے کروایا گیا ہے،فول پروف سکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز اہلکاریاتریوں کے ہمراہ ہوں گے ،وفاقی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی اور دیکھ بھال میں کوئی کمی نہ ہو گی، ہم ایسے اقدامات کرنا چاہتے ہیں جس سے پاکستان کی دنیا بھر میں نیک نامی اور عزت و وقار میں اضافہ ہو،سکھ یاتری21نومبر کو بھار ت سے خصوصی ٹرین کے ذریعے واہگہ ریلوے سٹیشن پر آئیں گے جبکہ مرکزی تقریب گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں 23نومبر کو ہو گی جس میں ہندو مسیحی اور مسلم رہنمائوں سمیت مختلف سیاسی و سماجی رہنماء بھی شریک ہوں گے، سکھ یاتر ی دورہ مکمل کرنے کے بعد 30نومبر کو واپس بھارت جائیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں