احد چیمہ کی بے نامی جائیدادیں نکل آئیں

سابق ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا دوسرا ریفرنس دائر کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 18 اکتوبر 2018 19:05

احد چیمہ کی بے نامی جائیدادیں نکل آئیں
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 اکتوبر 2018ء) :بے نامی جائیدادیں سامنے آنے پرسابق ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا دوسرا ریفرنس دائر کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اےاحد چیمہ کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا۔نیب لاہور نے ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزامات پر احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا ہے۔

نیب ریفرنس میں احد چیمہ کے نام پر 22 مختلف جائیداد یں بتائی گئی ہیں۔ ریفرنس کے مطابق احد چیمہ کے نام پر ایل ڈی اے سٹی میں بینک الفلاح ہاؤسنگ سوسائٹی میں دو جبکہ اسلام آباد میں مختلف مقامات پر 6 پلاٹس ان کی ملکیت ہیں۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے نیب نےاحدچیمہ اورانکےرشتے داروں کی جائیدادکی تفصیلات طلب کی تھیں۔

(جاری ہے)

جنکی تفصیلات طلب کی گئی تھیں ان میں احمد حسین ، فیصل حسین ،منصور احمد، سعود،سعدیہ منصور،اشرف اور دیگر شامل تھے۔

نیب نے کاساڈیولپرز کی مینجمنٹ سےمتعلق بھی تفصیلات طلب کی تھیں ۔نیب نےتفصیلات فراہمی کےلیے محکمہ لینڈ رکارڈ کو مراسلہ بھی تحریرکیا تھا اور اس ضمن میں دوسری جانب اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایل آر کو بھی طلب کیا گیا تھا۔محکمےکےاسسٹنٹ ڈائریکٹرکو 23 مئی کومصدقہ رکارڈ سمیت طلب کیا گیا تھا ۔اس تمام کاروائی کے بعد احد چیمہ کی بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات سامنے آئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں