لاہور ہائیکورٹ ، شہریوں کو موٹر سائیکل کے ساتھ متعلقہ کمپنی کو ہیلمٹ دینے کا پابند بنانے کے لیے کیس کی سماعت

ہنڈا،سوزوکی،یاماہا اور پاک ہیرو موٹر سائیکل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسران کو 24اکتوبر کو طلب کرلیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 21:07

لاہور ہائیکورٹ ، شہریوں کو موٹر سائیکل کے ساتھ متعلقہ کمپنی کو ہیلمٹ دینے کا پابند بنانے کے لیے کیس کی سماعت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے شہریوں کو موٹر سائیکل کے ساتھ متعلقہ کمپنی کو ہیلمٹ دینے کا پابند بنانے کے لیے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ن ہنڈا،سوزوکی،یاماہا اور پاک ہیرو موٹر سائیکل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسران کو 24اکتوبر کو طلب کرلیا،جسٹس علی اکبر قریشی نے ریمارکس دئیے موٹر سائیکل سوار کی زندگی محفوظ کرنے کے لئے کمپنیز کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تمام موٹر سائیکل کمپنیز کو ہیلمٹ صارف کو دینا لازم قرار دیاجائے۔کمپنیز اربوں روپے کمارہی 500روپے کا ہیلمٹ بھی انہی کو دینا چاہیے درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں کو ہیلمٹ ساتھ دینے کا حکم دیاجائے اور اس طرح کا مکینزم بنایا جائے کہ جس شہری کے پاس جس کمپنی کی موٹر سائیکل ہے وہ کمپنی اس شحض کو اپنی کمپنی کا ہیلمٹ دے عدالت نے دائر درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے تمام کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کو 24اکتوبر کو طلب کرلیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں