اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںنیب کے افسر کی اہم سیاسی رہنما کے بیٹے سے ملاقات شہباز شریف کے خلاف ..

نیب کے افسر کی اہم سیاسی رہنما کے بیٹے سے ملاقات

شہباز شریف کے خلاف ملنے والے ثبوت کی تفصیلات فراہم کردیں،مسلم لیگ ن نے بیوروکریسی کے ذریعے حکومت کا سامنا کرنے کا منصوبہ بنالیا

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 اکتوبر 2018ء):معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ نیب کے اعلیٰ ترین افسر نے ایک سیاسی شخصیت کے بیٹے سے ملاقات کی ہے اور اسے شہباز شریف کے خلاف ملنے والے ثبوتوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ حکومت کو چند ماہ بعد اپنی غلطیوں کا احساس ہو گا کیونکہ مسلم لیگ ن براہ راست لڑائی لڑنے کی بجائے بیوروکریسی کے ذریعے چالیں چلے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیب کے افسران ڈبل گیم کھیلنے لگے۔معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو چند ماہ بعد معلوم ہوگا کہ وہ کیا غلطیاں کر رہے ہیں اور اسکا انکو کیا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے ۔عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ چند روز پہلے نیب کا ایک افسر اہم ترین سیاسی شخصیت کے دوسرے بیٹے سے ملا ہے اور اس نے سیاسی شخصیت کے بیٹے کو شہباز شریف کے خلاف ملنے والے تمام ثبوت تفصیل کے ساتھ بتا دئیے ہیں حالانکہ شہباز شریف کے خلاف اتنا کچھ نیب کو مل چکا ہے کہ اب شہباز شریف کا بچنا ممکن ہو چکا ہے۔

(خبر جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب کے پاس ایسی ایسی چیزیں آ چکی ہیں کہ جن کو ابھی تک ظاہر بھی نہیں کیا گیا۔اس حوالے سے مزید بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کے کچھ افسران شریف خاندان کو مخبریاں کر سکتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ یہ بھی یاد رکھیں کہ اس بار شریف خاندان اپنے سیاسی رہنماوں پر بھروسہ نہیں کر رہا کیونکہ انکو خبر ہے کہ عوام ان کے لیے نہیں نکلے گی ۔

اب شریف خاندان سسٹم میں بیٹھے اپنے افسران کے ذریعے کھیلنا چاہتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ اب بھی حکومت تو جو تقرریاں اور تبادلے کر رہی ہے مجھے ایسے لگ رہا کہ جیسے شہباز شریف خود حکومت کا حصہ ہیں۔انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے منظور نظر افسران اتنا خطرناک کردار ادا کر رہے ہیں کہ حکومت کو جلد ہی اپنے اقدامات پر پچھتاوا ہوگا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں