ای سی ایل میں نام شامل اور خارج کرنیکی پالیسی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

جمعہ 19 اکتوبر 2018 12:34

ای سی ایل میں نام شامل اور خارج کرنیکی پالیسی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل اور خارج کرنے کی پالیسی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مقامی شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ای سی ایل میں نام شامل اور خارج کرنے کیلئے وفاقی کابینہ کی منظوری لی جاتی ہے جبکہ یہ اختیار وزارت داخلہ کا ہے ۔عدالتی احکامات کے باوجود بھی ای سی ایل میں نام شامل کرنے کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری لی جاتی ہے جو عدالتی احکامات میں مداخلت کے مترادف ہے۔استدعا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر ای سی ایل میں نام شامل اور نکالنے کی پالیسی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں