ایل ڈی اے نے منشا بم سے واگزار کروائی جانے والی اراضی پر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا دفتر قائم کر دیا

شہریوں کے لئے شکایات مرکز بھی قائم‘ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز)عبد الشکوررانا نے دورہ کیا اور کارکردگی کا معائنہ کیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 15:54

ایل ڈی اے نے منشا بم سے واگزار کروائی جانے والی اراضی پر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا دفتر قائم کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے منشا بم سے واگزار کروائی جانے والی اراضی پر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا دفتر قائم کر دیا ہے ۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز)عبد الشکور رانا نے گزشتہ روز پی آئی اے روڈ جوہر ٹائون پر ایل ڈی اے کی طرف سے قائم کئے جانے والے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے دفتر کا دورہ کیا اور اس کی کارکردگی کا معائنہ کیا ۔

اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس دفتر میں ایل ڈی اے کے علاوہ واسا اورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ تعینات کیاگیا ہے اور علاقے کی صفائی و نکاسی آب کے بارے میں شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کی جار ہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ شہریوں کو ایل ڈی اے سے متعلقہ معاملات کے بارے میں بھی رہنمائی مہیا کی جار ہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس اراضی پر دفاتر قائم کرنے کا مقصد اسے مافیا کے دوبارہ قبضے سے بچانابھی ہے ۔

انہوں نے دفتر میں موجود اتھارٹی افسران اورعملے سے بریفنگ حاصل کی اور عوامی شکایات کے حوالے سے معلوم کیا۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جوہرٹاون اور سبزہ زار میں قبضہ گروپوں اور لینڈ مافیا سے واگزار کروائی جانے والی اراضی پر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے دفاتر اور شہریوں کے لیے شکایات مرکز قائم کر دئیے ہیں۔ ایک دفترجوہر ٹائون میں پی آئی اے روڈ پر جبکہ دوسرا سبزہ زار میں ٹرک سٹینڈ کے بالمقابل اراضی پر قائم کیا گیا ہے۔ان دفاتر میں تعینات عملہ تعینات متعلقہ امور کے بارے میں شہریوں کی شکایات وصول کررہا ہے اور انہیں دور کرنے کے لیے فوری عملدرآمد یقینی بنارہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں