معطل لیگی ارکان کی بحالی تک ایوان میں نہیں جائیں گے‘حمزہ شہباز

انتخابات میں دھاندلی کے باوجود نتائج کو قبول کیا‘جعلی سپیکر نے اسمبلی میں ہنگامی آرائی کی جعلی تصویرجاری کیں‘ کمیٹی جائزہ لے‘احتجاجی اراکین سے خطاب

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:31

معطل لیگی ارکان کی بحالی تک ایوان میں نہیں جائیں گے‘حمزہ شہباز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے چوہدری پرویز الٰہی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسا شخص سپیکرکی کرسی پربراجمان ہے جس نی12ووٹ چوری کیے‘ثابت ہوا کہ انہوں نے پنجاب بینک اوررنگ روڈکے الائمنٹ پر ڈاکاڈالا،انھوں نے رنگ روڈکی الائمنٹ کو تبدیل کیاگیاتاکہ زمین پرقبضہ کیاجائے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہراحتجاجی ارکان سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم نے انتخابات میں دھاندلی کے باوجود نتائج کو قبول کیا،انتخابا ت کی رات کو ہی الیکشن میں دھاندلی پر تحفظات کااظہارکر دیا تھا۔ حمزہ شہباز نے اعلان کیا کہ ہم (ن )لیگ کے معطل ارکان کی بحالی تک ایوان میں نہیں جائیں گے،اسمبلی میں ہنگامی آرائی کی جعلی تصویرجاری کی گئی،یہ جعلی سپیکر کا جعلی اقدام تھا، کمیٹی جعلی تصویرکاجائزہ لے۔

سپیکر اسمبلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پرویزالہٰی نے کہاتھامشرف کو 10 بار وردی میں منتخب کریں گے،پرویزالہٰی نے خواتین کیلئے توہین آمیز لفظ استعمال کیا،اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سپیکر کا کام ہوتا ہے کہ اپوزیشن کو بھی ساتھ لیکرچلے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں