پنجاب اسمبلی کے باہر اپوزیشن کے دھرنے کے دوران لیگی خاتون بے ہو ش ہو گئیں

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:31

پنجاب اسمبلی کے باہر اپوزیشن کے دھرنے کے دوران لیگی خاتون بے ہو ش ہو گئیں
لا ہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) پنجاب اسمبلی کے باہر لیگی ارکان اسمبلی کی جانب سے دھرنے دیئے جا نے کے دوران لیگی خاتون راحت افزا بے ہو ش ہو گئی ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمز ہ شہباز کی سربراہی میں لیگی اراکان اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کے باہر6اراکان کو اسمبلی میں داخل ہو نے کی اجا زات نہ ملنے پر دھرنا دیا جس میں حکومت مخالف نعرے لگائیں گئے دھرنے کے دوران لیگی خاتو ن راحت افزا گرمی کی وجہ سے بے ہو ش ہو گئی جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ڈاکٹر نے چیک اپ کے بعد گھرجانے کی اجا زات دیتے ہوئے کہا کہ گرمی کی وجہ سے بے ہو ش ہوگئی تھی کوئی خطرے کی بات نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں