پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص دودھ سپلائی کے خلا ف صوبہ بھر میں چیکنگ

صوبہ بھر میں 1929 گاڑیوں میں موجود 3لاکھ13ہزار لیٹر دودھ کے موقع پر ٹیسٹ ، 15ہزار 833 لیٹر ناقص دودھ تلف ہفتہ وار ناکہ بندی سے ناقص دودھ کی سپلائی میں کمی خوش آئند اور بہتری کی طرف اشارہ ہے‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان

جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیمز نے صوبہ بھر میںشہروں کے داخلی راستوں پر علی الصبح ناکے لگا کر دودھ کی سپلائی لانے والی 1929 گاڑیوں میں موجود 3لاکھ 13 ہزار لیٹر دودھ کے موقع پر ٹیسٹ کئے۔پنجاب بھر میں229 گاڑیوں میں موجود مضر صحت کیمیکلز، پاؤڈر اور پانی کی ملاوٹ سے تیار15ہزار 833 لیٹرجعلی دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پرپنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیمز نے صوبہ بھر میں دودھ چیکنگ مہم کا آغاز کرتے ہوئی1929 گاڑیوں میں موجود 3 لاکھ 13 ہزار لیٹر دودھ کے موقع پر ٹیسٹ کئے ۔ 229گاڑیوں میں موجودمضر صحت کیمیکلز، پاؤڈر اور پانی کی ملاوٹ سے تیار کیا گیا 15 ہزار 833 لیٹر جعلی دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

لاہورکے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 37 گاڑیوںمیں موجود5ہزار751لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہناتھا کہ کچھ گاڑیوں میں ملاوٹ زدہ اور کیمیکلز سے تیار کردہ ناقص دودھ برف ڈال کر محفوظ کر کے لایا جا رہا تھا۔کیپٹن (ر)محمد عثمان نے بتایاکہ دودھ کی مقدار اور گاڑھا پن بڑھانے کیلئے مضر صحت کیمیکلز، پاؤڈر اور پانی کی ملاوٹ کی جاتی ہے جس کے خلاف ہر سطح پر کریک ڈاون کیا جا رہا ہے۔ہفتہ وار ناکہ بندی سے ناقص دودھ کی سپلائی میں کمی خوش آئند اور بہتری کی طرف اشارہ ہے۔ڈائریکڑجنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ ناقص دودھ کے مکمل خاتمے کیلئے ناکہ بندیوں کے علاوہ دیگر منصوبوں پر بھی کام کر رہے ہیں۔ ملاوٹ پر زیرو ٹالرنس جبکہ جعل ساز مافیا کے خاتمے کے لیے سزائیں مزید سخت کروانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں