پنجاب یونیورسٹی ، چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

جمعہ 19 اکتوبر 2018 18:50

لاہور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی نے عصمت زہرہ کوکیمسٹری کے مضمون میں ان کے’’O-اور N-کے لیگنڈزکو استعمال کرتے ہوئے 3d-4f,3d اور 4fکے محموعات (ایگری گیٹس) کی ترکیب ، جائزہ کاری خواص اور مقناطیسی مطالعات‘‘کے موضوع پر، حبیب اللہ جاون صیامردی کو پولیٹیکل سائنس کے مضمون میں ان کے’’معاشی تعاون کی تنظیم بطور علاقائی تنظیم : مسائل اور توقعات‘‘کے موضوع پر، مہدی دوست کو پولیٹیکل سائنس کے مضمون میں ان کے’’بھارت کے ساتھ پاکستان کی خارجہ پالیسی : مشرف کادور((2008-1999‘‘کے موضوع پراورگلناز ملک کو انوائرنمنٹل سائنسز کے مضمون میں ان کے’’چاول کی سسری کی فاسفین کیخلاف مزاحمت اور حیاتیاتی زہروں کے ذریعے اس کا انتظام‘‘کے موضوع، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں