پنجاب بھرمیں 910 ٹریفک حادثات، 7 افراد جاں بحق، 1016 زخمی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 18:50

لاہور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 910 ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاںبحق جبکہ1016زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا،419معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا،پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں7افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں، ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (63فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں، اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں425ڈرائیوز،27کم عمرڈرائیورز431مسافراور160پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے،اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ229ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت233متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد82حادثات میں98متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان77حادثات میں81متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں