اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںخوشحال پاکستان کیلئے ڈیم فنڈز میں دل کھول کر عطیات دیں، صوفی مسعود ..

خوشحال پاکستان کیلئے ڈیم فنڈز میں دل کھول کر عطیات دیں، صوفی مسعود احمد صدیقی

لاہور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2018ء) تنظیم مشائخ عظائم پاکستان کے امیر صوفی مسعود احمد صدیقی نے کہاہے کہ ہمیں اپنی آنیوالی نسلوں کو خوشحال اور مستحکم پاکستان دینے کیلئے چیف جسٹس ثاقب نثار اور حکومت پاکستان کے قائم شدہ ڈیم فنڈ میں دل کھول کر عطیات دینا ہوں گے۔

(خبر جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر موجودہ ملکی صورتحال سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صوفی مسعوداحمد صدیقی نے اندرون و بیرون ملک مقیم اپنے تمام مریدین اور عقید ت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر اپنا کلیدی کردار ادا کریں ،انہوں نے کہاکہ ڈیمز کے قیام سے پانی و بجلی کے بحران پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی و خوشحالی کے خواب کو بھی شرمند ہ تعبیر کیا جائے گا اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کرپشن سے پاک ملک بن کر دنیا کے نقشے پر ابھرے گا،ہمیں ہر طریقے سے وطن عزیز پاکستان کی ترقی میں اہم خدمات ادا کرنے والے محب وطن عناصر کے ہاتھ مضبوط کرنا ہو ں گے،سیمینار کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔



اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں