وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ اورسیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

جمعہ 19 اکتوبر 2018 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ اورسیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے قومی کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیسٹ میچ جیت کر قوم کو خوشیاں دی ہیں اور یہ کامیابی کھلاڑیوں کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ اور باؤلنگ کرکے آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم کوشکست دی۔ میں محمد عباس کو اعلی کارکردگی پر شاباش دیتا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ امید ہے کہ ٹی 20سیریز میں بھی قومی ٹیم آسٹریلیا کو شکست دے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں