پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے شہر میںمزید 15عطائیوںکے اڈے سیل کر دیے

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) پنجا ب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ رو ز شہر کے دو ٹائونوں میں کارروائی کر تے ہوئے مزید 15 عطائیوں کے اڈے سیل کردیے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق کمیشن کی مختلف ٹیموں نی72 علا ج گا ہوںپر ریڈ کیااور 15پر عطائیوں کے کام کرنے کی وجہ سے بند کر دیاگیا،جِن میںجنرل عطائی9 ،حکیم وجراح3،جعلی دندان ساز 2 اور ایک لیبارٹری شا مل ہے ۔

داتاگنج بخش ٹائون میں 47اور نشتر ٹائون میں 25علاجگاہوں پر چھاپے مارے گئے۔بندکیے گئے اڈوں میںمدینہ لیب،بلال کلینک،انس کلینک،ایم ارشد کلینک،حسین ڈینٹل کلینک،رومی دواخانہ،بٹ کلینک،علی کلینک، شاہد ہومیوپیتھک کلینک،علی ہجویری جراح،تنزیل ڈرگ ہائوس،راناہومیوپیتھک کلینک،انقلابی شفاخانہ،عامر کلینک اورزیشان ڈینٹل کلینک شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں