ملت ایکسپریس پٹری سے اتر گئی

ریلوے ٹریک بند ہونے کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹرینوں کا روٹ تبدیل کر دئیے گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:00

ملت ایکسپریس پٹری سے اتر گئی
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اکتوبر 2018ء) ملت ایکسپریس کے پٹری سے اتر جانے کے بعد ریلوے ٹریفک متاثر ہو گئی۔ریلوے ٹریک بند ہونے کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹرینوں کا روٹ تبدیل کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے ملکوال جانے والی ملت ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے۔حادثے کے بعد ملت ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔جس کے بعد ریلوے ٹریک بند ہونے کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹرینوں کا روٹ تبدیل کر دئیے گئے۔

لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس براستہ ساہیوال جائے گی۔

(جاری ہے)

لاہور سے کوئٹہ جانیوالی اکبر بگٹی ایکسپریس ڈاؤن بھی براستہ ساہیوال جائے گی۔کراچی سےآنیوالی شالیمار ایکسپریس کو ملتان سے براستہ ساہیوال لاہور بھیجا جارہا ہے۔یاد رہے کہ 16 ستمبر بھی ٹرین کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 20افراد زخمی ہو گئے ہیں۔مسان ریلوے اسٹیشن کے قریب خوشحال خان ایکسپریس کا انجن اور7 بوگیاں پٹری سے اترگئ تھیں۔

خوشحال خان ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کے باعث 20 مسافر زخمی ہوئے تھے۔ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث ریلوے ٹریک بند کر دیا گیا تھا۔کندیاں پنڈی سیکشن پرگاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی تھا۔حادثے کا شکار ہونے والے خوشحال خان ایکسپریس کراچی سے پشاورجارہی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں