ٹی وی پر کام کرکے مطمئن ہوں ،فلموں میں کام کرنے کی پیشکش پر معذرت کر لی ‘فرزانہ تھیم

اس وقت کراچی میں بننے والی متعدد ڈرامہ سیریل میں لیڈنگ رول ادا کررہی ہیں ‘اداکارہ کی خصوصی گفتگو

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) سینئر اداکارہ فرزانہ تھیم نے کہا ہے کہ میں ٹی وی پر کام کر کے ہی مطمئن ہوں اور بڑی سکرین پر آنے کا شوق ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت کراچی میں بننے والی متعدد ڈرامہ سیریل میں لیڈنگ رول ادا کررہی ہیں اور خدا کے فضل سے میری اداکاری کو ہر جانب سے سراہا جا رہا ہے اور یہی میرے لیے خوشی کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں بہت پہلے کامیاب اداکارہ کے طور پر فلموں میں کام کر چکی ہوں مگر اب میری توجہ چھوٹی سکرین پر ہے کیونکہ مجھے فلموں کی نسبت چھوٹی سکرین سے زیادہ شہرت ملی ہے اور میں اپنی شہرت اور مقام کو برقرار رکھنے کے لئے ٹی وی پر کام کرنے کو بہتر سمجھتی ہوں ۔ فرزانہ تھیم نے کہا کہ مجھے کراچی میں بننے والی تین چار فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی مگر میں نے خود ہی فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں