میٹروبسوں کے کرائے میں ممکنہ اضافے کیخلاف قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے میٹروبسوں کے کرائے میں ممکنہ اضافے کیخلاف قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہو گا۔شہریوں کوسستی اور معیاری سفری سہولت مہیا کرنا ریاست کی اولین ترجیحی ہو نی چاہیے۔

(جاری ہے)

میٹرو بس کا 20روپے کرایہ جائز اور مناسب ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے پانچ سال اس پر سبسڈی دی ہے۔ن لیگ کی حکومت نے تبدیلی کا نعرہ نہیں لگایا تھا ۔لیکن موجودہ حکومت نے اپنی سیاست کا آغاز ہی تبدیلی کے نام سے کیا۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ لاہور،ملتان اور اسلام آباد میٹرو بسوں کے کرایوں میں ہرگز اضافہ نہ کیا جائے۔تبدیلی کی آڑ میں غریب شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی پلائننگ نہ کی جائے۔عوام کی ٹیکسوں کے متبادل حکومت یہ سبسڈی دی رہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں