لاہور،عدلیہ مخالف تقاریر کیس میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر 13ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عدلیہ مخالف تقاریر کیس میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر 13ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 کے جج اعجاز حسن اعوان نے کیس پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

سابقہ ایم این اے شیخ وسیم اور موجودہ ایم پی اے نعیم صفدر انصاری سمیت 29 ملزمان عدالت پیش ہوئے۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ نامزد ملزموں نے 13 اپریل کو کشمیر چوک، قصور پر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، ملزموں نے احتجاج کے دوران اداروں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے بازی کی۔عدالت نے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر 13ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔عدالت نے تمام ملزموں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں