سرسبز اور صاف پاکستان مہم، ڈی جی سپورٹس ندیم سرور نے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں پودا لگایا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرورنے وزیراعظم عمران خان کی سرسبز اور صاف پاکستان کی مہم کے سلسلہ میں نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال کے باہر پودا لگایا اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر جمنیزیم ہال مصطفی شاہ و دیگر بھی موجود تھے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت انسان دوست ہوتے ہیں اور ماحول کو آلودگی سے بچاتے ہیں ،صحت مند فضا کے لئے ہر شہری کووزیراعظم عمران خان کی سرسبز اور صاف پاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ،انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی سرسبز اور صاف پاکستان کی مہم کے تحت سپورٹس بورڈ پنجاب صوبہ بھر میں ایک لاکھ سے زائد پودے لگا چکا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے،ہمیں نئی نسل کو سرسبز اور صاف پاکستان دینے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں