وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان مشکلات سے باہر نکلے گا ‘ مسرت چیمہ

اپوزیشن ملک کو مشکلات سے نکالنے کی حکومتی کوششوں میں رکاوٹیں نہ ڈالے ‘ رکن پنجاب اسمبلی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن ملک کو مشکلات سے نکالنے کی حکومتی کوششوں میں رکاوٹیں نہ ڈالے اور قوم کے حال پر کچھ رحم کرے ، ماضی کی حکومتوںنے پاکستان کو تنزلی کی جس نہج پر پہنچا دیا ہے اسے معمول پر واپس لانے کیلئے کئی سال درکار ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ اپوزیشن ایک طرف کہتی ہے کہ ہم حکومت کو پورا وقت دیں گے اور دوسرے لمحے بیجا تنقید شروع کر دی جاتی ہے ۔

پاکستانی قوم ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو معلوم ہے کہ سابقہ ادوار میں قومی خزانے پر کیسے ہاتھ صاف کیا گیا ۔ انشا اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نہ صرف پاکستان مشکلات حالات سے باہر نکلے گا بلکہ ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں بھی شامل ہوگا۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن صبر کا مظاہرہ کرے اور پانچ سال بعد عوام کی عدالت فیصلہ ہوگا جسے سب کو قبول کرنا پڑے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں