حکومت چند ماہ کی مہمان ہے ‘ لیگی رہنما آصف کرمانی کا دعویٰ

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 18:32

حکومت چند ماہ کی مہمان ہے ‘ لیگی رہنما آصف کرمانی کا دعویٰ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ موجودہ وزیر خزانہ پاکستان کی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں ،آئندہ دنوں میں مہنگائی کا ایک اور خوفناک سونامی آنے والا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں آصف کرمانی نے کہا کہ حکومت غریب کو غریب تر بنانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔غریب عوام وزیر خزانہ کو بد دعائیں دے رہے ہیں۔ آئندہ دنوں میں مہنگائی کا ایک اور خوفناک سونامی آنے والا ہے۔ انہوںنے دعویٰ کیا کہ ،حکومت چند ماہ کی مہمان ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں