میرا قوم سے وعدہ تھا کہ ہم اپنی کارکردگی اُن کے سامنے رکھیں گے، ہم نے پہلے 50 دنوں میں ایک بلین آمدن کا اضافہ کیا ہے،

دو نئی شٹل ٹرینیں چلا رہے ہیں ایک ٹرین کراچی سے دھابیجی کے درمیان اور دوسری ٹرین کراچی سے حیدرآباد کے درمیان چلائیں گے، یہ دونوں ٹرینیں غریب مزدوروں کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے ایک تحفہ ہوگا، راولپنڈی ۔ لاہور کے درمیان چلنے والی ریل کارجو لاہور سے رات 8 بجے چلتی تھی اب وہ صبح 10 بجے چلاکرے گی ، میانوالی ایکسپریس جو شام 7 بجے چلتی تھی وہ دوپہر 2 بجے روانہ ہوا کرے گی وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کی ریلوے ہیڈکوارٹرز میں صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 20:02

میرا قوم سے وعدہ تھا کہ ہم اپنی کارکردگی اُن کے سامنے رکھیں گے، ہم نے پہلے 50 دنوں میں ایک بلین آمدن کا اضافہ کیا ہے،
لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرا قوم سے وعدہ تھا کہ ہم اپنی کارکردگی اُن کے سامنے رکھیں گے۔ ہم نے پہلے 50 دنوں میں 1 بلین آمدن کا اضافہ کیا ہے پچھلے سال دو ماہ میں یہ آمدن 5.7 بلین تھی جو اس وقت 6.71 بلین ہے۔ دو نئی شٹل ٹرینیں چلا رہے ہیں ایک ٹرین کراچی سے دھابیجی کے درمیان اور دوسری ٹرین کراچی سے حیدرآباد کے درمیان چلائیں گے۔

یہ دونوں ٹرینیں غریب مزدوروں کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے ایک تحفہ ہوگا۔آئی آئی چندریگر اور دوسرے روڈز پر رش ہے جس کی وجہ سے مزدور پریشان ہیں۔ ان ٹرینوں کے چلنے سے مزدور اپنے وقت پرکام پہ پہنچے گا۔ اس کے ساتھ ہم نے دو ٹرینوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی ہے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ۔ لاہور کے درمیان چلنے والی ریل کارجو لاہور سے رات 8 بجے چلتی تھی اب وہ صبح 10 بجے چلاکرے گی اور میانوالی ایکسپریس جو شام 7 بجے چلتی تھی وہ دوپہر 2 بجے روانہ ہوا کرے گی یہ تبدیلی میانوالی کے عوام کے پُر زور مطالبے پر کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ٹرینوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کے حوالے سے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جائیگا۔ وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ریلوے کی پسنجر کپیسٹی پر بھی تبادلہ خیال کیاہے جس کے نتیجے میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بولان ایکسپریس کی اکانومی کلاس میں 30 دسمبر تک تقریباً30فیصد ڈسکائونٹ دیاجائیگا جس کے بعد بولان ایکسپریس کا کراچی سے کوئٹہ کا کرایہ 1100روپے سے کم کرکے 700 روپے کردیاگیاہے اسی طرح لاہور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی اکبر ایکسپریس کی برتھ کا کرایہ 1000روپے اور سیٹ کا کرایہ 800 روپے کردیاگیاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرین لائن ، کراچی ایکسپریس اور تیزگام ٹرینوں کو ریلوے کی ٹاپ لائن ٹرینیں ڈکلیئر کردیاہے ان تینوں ٹرینوں میںدیگر سفری سہولیات کے ساتھ ایک ہفتے کے اندراندر مفت وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ آج سے کراچی،سکھر، لاہور،روہڑی اور راولپنڈی میں وائی فائی کی سہولت فراہم کردی گئی ہے اور 30 اکتوبر تک تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میںبھی وائی فائی کی سہولت فراہم کردی جائے گی۔

یہ سامان اُن لوگوں نے ہمیں گفٹ کیا ہے جن کے والدین ریلوے میں تھے اور ہمارا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا۔ گرین لائن ٹرین میں کیٹرنگ سروس کوبحال کیا جارہاہے جبکہ کراچی ایکسپریس اور تیزگام ٹرینوں میں یہ سہولت پہلے سے ہی موجود ہے۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس کا مکمل سسٹم ماڈرنائز کرنا چاہتے ہیں یہ بہت پرانا ہے۔ اس کو ہم کال سینٹر سے بھی منسلک کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ ڈویژنل آفسز سے بھی منسلک ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم تمام لوکوموٹیوز میں ٹریکنگ سسٹم لگا رہے ہیں جس کا بڑا فائدہ تیل کے استعمال کا اندازہ ہوسکے گا اور پتا چل سکے گاکہ پسنجر، فریٹ ، شنٹنگ لوکوموٹیوز کتنا تیل استعمال کرتے ہیں اس سے ہمیں تیل کی بہت بڑی بچت ہوگی۔ ہمارا سب سے بڑا ٹارگٹ فریٹ ہے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ فریٹ ٹرینوں کی تعداد کو مزید بڑھایا جائے اور فریٹ ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لیے ہم نے 9 افسران پر مشتمل ایک ٹاسک فورس بنادی ہے ۔

یہ لاہور سے کراچی کی طرف اپنا پورا ٹارگٹ کریں گے ۔ ڈرائی پورٹس کی آمدن کو بھی دُوگنا کیاجائے گااور ہرمہینے ڈرائی پورٹس کی رپورٹ لی جائے گی۔ پسنجر کوچز ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہی672 کوچز ہمارے پاس ڈیڈ حالت میں موجود ہیں ہرمہینے 100 کوچز کی مرمت کرکے ٹریک پر لائیں گے اس حوالے سے رسالپور فیکٹری اور ورکشاپ مغل پورہ ڈویژن کوٹارگٹ دے دیاگیاہے۔ملازمین کی سہولت کے لیے ریلوے میں70ہزاربجلی کے پری پیڈ میٹرلگائے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں