صوبائی وزیر عاطف خان نے 50 لاکھ گھروں اور 1 کروڑ نوکریوں سے متعلق مبہم بیان

حکومت نے کبھی بھی نہیں کہا کہ ہم 50 لاکھ گھر حکومت بنا کے دے گی یا ایک کروڑ نوکریاں دے گی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 20 اکتوبر 2018 20:23

صوبائی وزیر عاطف خان نے 50 لاکھ گھروں اور 1 کروڑ نوکریوں سے متعلق مبہم بیان
پشاور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 اکتوبر 2018ء) : خیبرپختونخواہ کے صوبائی وزیر عاطف خان نے 50 لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کے حکومتی اعلان پر یو ٹرن لے لیا۔عاطف خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کبھی بھی نہیں کہا کہ ہم 50 لاکھ گھر حکومت بنا کے دے گی یا ایک کروڑ نوکریاں دے گی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت اہنے 100 روزہ پلان پر عمل درآمد کرنے کی کوئی کوشش ہاتھ سے نہیں جانے دے رہی اور اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان عوام سے کئیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اب تک متعدد عوامی منصوبوں کا اعلان کر دیا ہے جن میں سب سے بڑ ا منصوبہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے تھا۔اس منصوبے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ایسے میں صوبائی وزیر عاطف خان نے 50 لاکھ گھروں اور 1 کروڑ نوکریوں سے متعلق مبہم بیان دیا ہے۔صوبائی وزیر عاطف خان نے 50 لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کے حکومتی اعلان پر یو ٹرن لے لیا۔

عاطف خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کبھی بھی یہ اعلان نہیں کیا کہ وہ 50 لاکھ گھر خود بنا کر دے دی یا مفت بنا کر دے گی ،اس کے لیے جو دنیا بھر میں فنانسگ کے اصول ضوابط ہین اس پر ہم بھی عمل کریں گے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت میں سے کسی نے بھی 1 کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان نہیں کیا۔اس بیان نے اس سارے معاملے کو مبہم بنادیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں