ترکی کی موجودہ قیادت پی ٹی آئی کی حکومت کے لئے مشعل راہ ہے‘ فیاض الحسن چوہان

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:50

ترکی کی موجودہ قیادت پی ٹی آئی کی حکومت کے لئے مشعل راہ ہے‘ فیاض الحسن چوہان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے آج یہاں ایوان اقبال میں ترک مرکز ثقافت کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان ثقافتی لحاظ سے بھی بھائی بھائی ہیں۔ اسی لئے ترکی کی ثقافت کو پاکستان میں فروغ دینے کے لئے میں نے قونصل جنرل سے ملاقات بھی کی ہے۔

حکومت پنجاب ترک ثقا فت کی صوبے میں ترویج کے لئے ہر ممکن کو شش کرے گی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ترکی بھلے ہی ایک ایٹمی قوت نہیں ہے مگر خود اعتمادی، خود داری اور معا شی خود انحصاری کا ایٹم بم ضرور ترکی کے پاس ہے۔ رجب طیب اردگان کی قیادت میں ترکی میں معاشی انقلاب آیا ہے۔ ترکی کی موجودہ قیادت عمران خان، سردار عثمان بزدار اور پی ٹی آئی کے تمام وزراء کے لئے رول ماڈل ہے اور بلا شبہ ترکی کی معاشی ترقی پاکستان کی قیادت کے لئے مشعل راہ ہے۔ میں ذاتی طور پر رجب طیب اردگان کو اپنا ہیرو سمجھتا ہوں، جنہوں نے مقروض ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکال کر دنیا کی مضبوط معیشت کی دوڑ میں شامل کر دیاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں