چیف جسٹس سابق گورنر و رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ کے مداح نکلے

قومی مفادات کے کیسسز میں لطیف کھوسہ کی جانب سے دی گئی خدمات کی تعریف بھی کی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 20 اکتوبر 2018 22:29

چیف جسٹس سابق گورنر و رہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ کے مداح نکلے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 اکتوبر 2018ء) : چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آبی وسائل پر بین الاقومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا قومی مفادات کے کیسسز میں لطیف کھوسہ کی جانب سے دی گئی خدمات قابل تعریف ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آبی وسائل پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ جب آئین کی کتاب پڑھاتا تھا توسوچتا کیا لوگوں کوبنیادی حقوق ملیں گے۔

بیچاری اللہ رکھی اور بیچارے دین محمد کو پتا تو چلے آئین نے انھیں کیا حقوق دیے ہیں۔انہوں زور دیا کہ عوام کو اپنے بنیادی حقوق کا علم ہوجائے تو پھر کسی انفورسمنٹ ایجنسی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ہرشہری کو اپنے بنیادی حقوق کا علم ہونا چاہیے۔آئین تمام شہریوں کو مساوی حقوق دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میں نے بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنانے کی ہمیشہ کوشش کی۔

عدلیہ بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے۔انسانی حقوق پر عمل درآمد انتظامیہ اور مقننہ کا کام ہے۔انہوں نے سوال پوچھا کہ کیااسپتالوں میں بہتری کےلیے کام کیا تو کیا یہ اختیارات سے تجاوز تھا۔اسپتالوں کی بہتری کے لیے کوششیں اختیارات سےتجاوز کیسے ہوگیا۔انہوں نے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب کی تعریف بھی کی ۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے قومی مفادات کے کیسسز میں لطیف کھوسہ کی جانب سے دی گئی خدمات کی تعریف بھی کی۔جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ لطیف کھوسہ صاحب نے قومی مفادات کےکیسزمیں میری بہت مدد کی۔اس موقع پر انہوں نے اٹارنی جنرل کی بھی تعریف کی اٹارنی جنرل صاحب نے بھی میری بہت مدد کی۔یاد رہے کہ آبی وسائل پر اسلام آباد میں جاری اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین واپڈا کو ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے حکم دیتے ہوئے کہ چئیرمین واپڈا ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے دئیے گئے احکامات پر عمل کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں