پاک فرج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر نہال ہاشمی بری طرح پھنس گئے

لاہور کے تھانہ سول لائنز میں نہال ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 20 اکتوبر 2018 23:38

پاک فرج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر نہال ہاشمی بری طرح پھنس گئے
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 اکتوبر 2018ء) : لاہور میں نہال ہاشمی کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے تجمل حسین گوندل ایڈوکیٹ نے تھانہ سول لائن میں درخواست دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے گزشتہ روز ایک بار پھر کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔نہال ہاشمی نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پر کوئی اور قابض بیٹھا ہوا ہے۔

آپ کے وسائل سے کوئی اور عیش کر رہا ہے۔آج ملک میں دو طرح کے لوگوں کے درمیان جنگ جاری ہے ایک تو قائداعظم کے وہ بیٹے ہیں جو ملک کو آگے لے کر جانا چاتے ہیں اور ایک وہ جو اپنی باتوں ،احکامات اور ہتھیاروں سے پاکستان کے لوگوں کے سینے کو چھلنی کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

نہال ہاشمی نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کی 8لاکھ فوج نے ایک انچ زمین حاصل نہیں کی۔یہ صرف دکھانے کا ایٹم بم ہیں۔

صرف دکھانے کے لیے ایف 16رکھا ہوا ہے اس کو استعمال نہیں کر سکتے۔نہال ہاشمی نے کہا اسلحہ بھی صرف دکھانے کے لیے رکھا ہوا ہے۔تاہم اس حوالے سے نہال ہاشمی کا وضاحتی بیان آ گیا ہے۔نہال ہاشمی نے ایک بار پھر سارا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا اور اپنے بیان سے مکر گئے۔انکا کہنا تھا کہ میں نے فوج کے خلاف بیان نہیں دیا اور میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ میں مانتا ہوں کہ فوج ہماری فوج ہے اور ہمارے فخر کا باعث ہے۔انکا کہنا تھا کہ میں نے ایف 16 اور ایٹم بم کی بات کسی اور تناظر میں کی تھی لیکن اس کو سیاق و اسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔تاہم اس بیان کے بعد اپنے پرائے سب نے ہی نہال ہاشمی کو آڑے ہاتھوں لیا۔نہال ہاشمی کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی گئی۔لاہور میں نہال ہاشمی کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے تجمل حسین گوندل ایڈوکیٹ نے تھانہ سول لائن میں درخواست دائر کی ہے، جس میں کہا گیا کہ نہال ہاشمی توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہیں، انہوں نے پاک فوج کے خلاف بیان دے کر ادارے کی تذلیل کی ہے، ان کی گفتگو سے ہر پاکستانی کی دل آزاری ہوئی۔

اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ نہال ہاشمی غیر ملکی ایجنڈے پرکام کررہے ہیں، ان کے بیان سے عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہوئی اس لیے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔اس حوالے سے جلد فیصلہ ہونے کی امید ہے اور ممکن ہے کہ نہال ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج ہو جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں