پاکستا ن اورآسٹریلیاکے مابین تین ٹی ٹونٹی سیریز کاپہلا24اکتوبرکوابوظہبی میں کھیلاجائیگا

کامیابی کی صورت میں پاکستان ٹی ٹونٹی میں مسلسل دس سیریزجیتنے والی پہلی ٹیم بن جائیگی

اتوار 21 اکتوبر 2018 13:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) پاکستا ن اورآسٹریلیاکے مابین تین ٹی ٹونٹیمیچوں کی سیریزکاپہلا24اکتوبرکوابوظہبی میں کھیلاجائے گا۔اس سیریزمیں قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نئی تاریخ رقم کرنے کاشاندارموقع ہے ۔

(جاری ہے)

اگرپاکستان آسٹریلیاکے خلاف یہ سیریزجیت لیتاہے توپاکستان ٹی ٹونٹی میں مسلسل دس سیریزجیتنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ2016ء کے بعدسرفرازاحمدکی قیادت میں اب تک کوئی ٹی ٹونٹی سیریزنہیں ہاری اورمسلسل 9ٹیٹونٹی سیریزجیتنے کاریکارڈقومی کرکٹ ٹیم کے پاس ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں