پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے

اتوار 21 اکتوبر 2018 13:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ سیریز میں 17 وکٹیں لینے والے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کی گئی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق محمد عباس نے 800 پوائنٹس حاصل کرکے 11 درجے بہتری پائی ہے۔واضح رہے کہ محمد عباس نے صرف 10 ٹیسٹ میچز کھیل کر ہی رینکنگ میں تیسرا نمبر حاصل کیا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے مطابق محمد عباس 10ویں پاکستانی بولر ہیں جنہوں نے 800 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ اس سے قبل یاسر شاہ 10، فضل محمود 16، عمران خان اور وسیم اکرم 37، وقار یونس 12، مشتاق احمد 25، شعیب اختر 29 اور محمد آصف اور سعد اجمل 19 ٹیسٹ میچز کھیل کر اس ریٹنگ پوائنٹ تک پہنچ سکے ہیں۔آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بولنگ میں ورنن فلینڈراوررویندراجدیجہ ،محمدعامراوروہاب ریاض کی تنزلی ہوئی،وہاب ریاض 32 اورمحمد عامرکا 34 واں نمبرہے،بلال آصف 17 درجے ترقی کے بعد 52 ویں نمبر پر آگئے۔آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ رینکنگ میں بیٹنگ میں اظہرعلی 15 ویں نمبرپربرقرارہیں،اسدشفیق کا 24 اور سرفراز احمد 25 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں