داتا گنج بخش ؒ کا975 واں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات شایان شان طریقہ سے منائی جائیں گی‘سید سعید الحسن

عرس کے دورا ن پولیس ،قومی رضاکار اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ا ہلکاران اپنے فرائض انجام دیں گے‘صوبائی وزیر اوقا ف

اتوار 21 اکتوبر 2018 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن نے کہا ہے کہ سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کا975 واں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں تمام محکمہ جات فوری ا نتظامات مکمل کر کے محکمہ اوقاف کو رپورٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ تقریبات کے پہلے روز وزیر اعلیٰ پنجاب رسم چادر پوشی کر کے تقریبات کا آغاز کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے پولیس اہلکاران،قومی رضاکاران اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ا ہلکاران فرائض انجام دیں گے۔سکیورٹی کے لئے قرب و جوارا ور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھایا جائے گا جبکہ اس پورے عمل کی تینوں دن سیف سٹی کے ذریعے بھی باقاعدگی سے نگرانی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارکنگ کے لئے ناصر با غ،سینٹرل ماڈل سکول،اسلامیہ ہائی سکول،آزادی چوک، موری گیٹ اور لوہاری گیٹ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

لنگر اور دودھ کی سبیل کے لئے بھی دربار کے قرب و جوار میں پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ سکیورٹی کی بہتری کے لئے زائرین کو واک تھرو گیٹس سے گزارا جائے گا۔ زائرین کو کسی بھی قسم کی فوری طبی امدار کی فراہمی کے لئے میو ہسپتال، منشی ہسپتال ا ورد اتا دربار ہسپال میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عرس کے دنوں میں لنگر اور دودھ کے معیار کے سختی سے چیکنگ بھی کی جائے گی اس سلسلے میں فوڈ اتھارٹی کو پابند کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات کے افسران عرس کے دنوں کے لئے اپنے اپنے فوکل پرسن کی تعیناتی اور ان کی مکمل معلومات فراہم کریں تاکہ ایک معلوماتی ڈائریکٹری مکمل کرکے آپس میں روابط بہتر بنائے جا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ دربار اور اس کے قرب و اطراف کو برقی قمقموں ،محرابوں اور دیگر سامان سے خوبصورت تزئین و آرائش کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عرس کے دوران کسی بھی محکمہ کی طرف سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں