ملک کو کرپٹ لوگوں سے پاک کرنے کے لئے کسی دبائو کو برداشت نہیں کیا جائے گا‘سعدیہ سہیل رانا

اتوار 21 اکتوبر 2018 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ قومی مجرموں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا،ملک کو کرپٹ لوگوں سے پاک کرنے کے لئے کسی دبائو کو برداشت نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہیں اور ان کے مستقل حل کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے نوٹ چھاپ چھاپ کر افراط زر میں اس بے تحاشا اضافہ کیا اور بیڈ گورننس کے باعث گردشی قرضوں میں خطر ناک حد تک اضافہ کر دیا ہے وزیر اعظم عمران خان اپنی مدبرانہ اور قائدانہ صلاحیتوں سے تمام بحرانوں پر سلسلہ وار قابو پالیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں