حمزہ شہباز بڑوں کا ادب کرنا بھول گئے

کیا قائد حزب اختلاف کو اپنے بڑوں کی طرف سے ایسی تریبت دے کر اسمبلی میں بھیجا گیا؟ حمزہ شہباز نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو تھانیدار قرار دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 21 اکتوبر 2018 15:32

حمزہ شہباز بڑوں کا ادب کرنا بھول گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21اکتوبر 2018ء) دو روز قبل مسلم لیگ (ن) نے اپنے 6 اراکین کے داخلے پر پابندی ہٹانے تک پنجاب اسمبلی کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے اسمبلی کی سیڑھیوں پر شدید احتجاج کیا تھا۔اس موقع پر قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے میڈیا سے بھی گفتگو کی۔تاہم حمزہ شہباز کی گفتگو سن کر لگ رہا تھا کہ وہ بڑوں کی تمیز کرنا اور عہدوں کو عزت دینا بھول گئے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو تھانیدار قرار دے دیا۔سیاسی مبصرین کے مطابق حمزہ شہباز کی طرف سے اس طرح کی گفتگو قابل افسوس ہے۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اسپیکر کا کام ہوتا ہے کہ اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلے مگر ایوان میں ایک ایسا شخص اسپیکر کی کرسی پر براجمان ہے، جس نے ہمارے 12 ووٹ چوری کیے اور اسپیکر بن گیا ،پرویز الٰہی تھانیدار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اور میرے خیال سے ان کو تھانیداری ہی کرنی چاہئیے کیونکہ یہ تھانیداری کرتے ہوئے سجتے بھی ہیں۔کیونکہ ان کی زبان ہی ایسی ہے۔حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ میں میڈیا کے توسط سے جعلی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے کرتوت سب کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں اور انہیں کہوں گا کہ پہلے وہ ایک اچھے تعیلمی ادارے میں اخلاقیات کا سبق سیکھیں۔ انہوں نے خواتین کے لیے بھی توہین آمیز لفظ استعمال کیا۔

یہ اسپیکر نہیں ہیں، ان کا پہلا قائد نواز شریف تھا اور پھر پرویز مشرف بن گئے۔۔حمزہ شہباز نے کہا کہ وثوق سے کہتا ہوں کہ اسمبلی میں توڑ پھوڑ کی تصویرجعلی ہے،اسمبلی میں ہنگامی آرائی کی جعلی تصویر جاری کی گئی، یہ جعلی اسپیکر کا جعلی اقدام تھا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ کرسی والی تصویر کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے۔انہون نے کہا کہ جن ارکان کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ان کا استحقاق مجروح ہوا، ہمارے ممبران کی تضحیک کی جائیگی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

پہلے ہمارے ارکان کو ایوان میں لایا جائے۔ جب تک ہمارے ارکان کی معطلی کا حکم واپس نہیں ہوگا ایوان میں نہیں جائیں گے ۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ عمران خان کا کوئی اصول نہیں ہے، بنی گالہ میں کے بیٹھے شخص کو سپریم کورٹ جرمانہ ادا کرنے کا کہہ رہی ہے جبکہ شہباز شریف کو جس کیس میں گرفتار کیا گیا اس کا ایک ثبوت بھی پیش نہیں کیا جاسکا۔ (ن) لیگ کے اراکین اسمبلی کی جانب سے’’رسہ گیروں کی سرکار نہیں چلے گی،ڈونکی راجہ کی سرکار نہیں چلے، غنڈہ گردی کی سرکار نہیں چلے گی ‘

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں