ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے کیلئے قومی معاشی حکمت عملی تیار کی جائے‘رحمن ملک کاوزیراعظم عمران خان کو خط

پاکستانی بینکوں کی ایک قومی کنسورشیم تشکیل دی جائے جو بیرونی قرضوں کا ایک چوتھائی بوجھ اٹھائے

اتوار 21 اکتوبر 2018 16:20

ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے کیلئے قومی معاشی حکمت عملی تیار کی جائے‘رحمن ملک کاوزیراعظم عمران خان کو خط
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمن ملک نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا جس میں انہیںمفید مشورے بھی دئیے گئے ہیں۔سینیٹر رحمان ملک کی جانب سے وزیراعظم عمرا ن خان کو لکھے گئے خط میں کہاگیا ہے کہ اس وقت پاکستان تاریخ کی بدترین معاشی بدحالی سے گزر رہا ہے۔

معاشی بدحالی کی ذمہ دار موجودہ حکومت کو قرار دینا انصاف نہیں ہوگا۔ الزام تراشی کی بجائے ہمیں مل کر ملک کو موجودہ معاشی بدحالی سے نکالنا ہوگا، ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے کیلئے قومی معاشی حکمت عملی تیار کی جائے۔ پاکستانی بینکوں کی ایک قومی کنسورشیم تشکیل دی جائے جو بیرونی قرضوں کا ایک چوتھائی بوجھ اٹھائے۔

(جاری ہے)

بینکوں کا قومی کنسورشیم ملک کے ٹوٹل قرضے کا ایک چوتھائی حصہ آسان شرائط پر ادا کریں۔

پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیکر بیرونی قرضوں کا نصف چائینہ کو فروخت کیا جائے۔ چائینہ کیساتھ قرضہ واپسی آسان اقساط اور ممکن ہو بلا سود پر طے کیا جائے۔ چائنہ کے ساتھ ادائیگی میں پہلے پانج سال کی چھوٹ حاصل کی جائے۔ چائینہ پہلے ہی کئی ممالک کا قرضہ آسان شرائط پر ادا کرچکا ہے اور کر رہاہے۔ بڑے شہروں اور شاہراہوں پر میگا کمرشل پلاٹ بنائے جائے۔

میگا کمرشل پلاٹوں کو بیرون ملک پاکستانیوں پر فروخت کی جائے کہ بیرونی سرمایہ ملک میں آئے۔ بڑے شاہراہوں جیسے اسلام آباد کشمیر ہائی وے پر دبئی کے شیخ زید روڈ طرز پر کمرشل بلڈنگ بنائی جائے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ان کے شراکت سے ایک علیحدہ بنک تشکیل دی جائے۔ بنک میں بیرون ملک پاکستانیوں کو 80 فیصد سے زائد شیئرزفروخت کی جائے۔ وسیع پیمانے پر معدنیات کی دریافت کیلئے قومی دریافتی ادرہ برائے معدنیات تشکیل دی جائے۔ اپنا دورہ چین کے دوران وزیراعظم حکومت چین سے قرضوں کی اتارنے پر بات کیا جائے۔ مالی پالیسی، اندرونی سکیورٹی پالیسی اور فارن پالیسی پر سفارشات کیلئے علیحدہ علیحدہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں