اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںشہبازشریف سے اہلخانہ کی ملاقات، عشائیہ بھی پیش کیا شہبازشریف نے کھانے ..

شہبازشریف سے اہلخانہ کی ملاقات، عشائیہ بھی پیش کیا

شہبازشریف نے کھانے کے2 باکسز زیرحراست دیگر افراد کو بھجوا دیے، شہبازشریف کو کھانے میں دال چاول، باربی کیواورکھیرپیش کی گئی

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اکتوبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہبازشریف نے کھانے کے2 باکس نیب کی زیرحراست دیگر افراد کو بھجوا دیے، شہباز شریف کیلئےان کے اہلخانہ عشائیے میں دال چاول، باربی کیواورکھیر لے کر گئے تھے، ملاقات میں شہبازشریف کے دونوں بیٹے ، اہلیہ، بہو، نواسیاں اوربیٹی موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے ان کے اہلخانہ نے نیب جیل میں جاکر ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں شہبازشریف کی اہلیہ بیگم نصرت شہباز، بیٹے حمزہ شہباز، سلمان شہباز، بیٹی ، بہوئیں اور نواسیاں شامل تھیں۔ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات میں عباس شریف کے دونوں صاحبزادے بھی موجود تھے۔

(خبر جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کیلئے ان کے اہلخانہ عشائیے میں دال چاول، باربی کیواورکھیر لے کر گئے تھے۔

شہبازشریف نے کھانے کے2 باکسز زیرحراست دیگرافراد کے لیے بھیجوا دیے۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اپنے اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کوتسلی دی کہ آپ سب کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ لوگوں کو فخرہونا چاہیے مجھ پرکرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کڑا اورکٹھن وقت ضرورہے۔ لیکن مشرف دور سےزیادہ مشکل نہیں ہے۔

واضح رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نیب کی حراست میں ہیں۔ شہبازشریف پر الزام ہے کہ انہوں نے آشیانہ کا ٹھیکہ دوسرے آدمی کو دے کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔ نیب لاہور نے صدر ن لیگ شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا تھا جبکہ انہیں نیب آفس میں آشیانہ کیس میں گرفتار کرلیا۔ نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ شہبازشریف نے چوہدری لطیف کی کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کرکے قومی خزانے کوکروڑوں کا نقصان پہنچایا ہے۔ جبکہ ن لیگ کا کہنا ہے کہ جس ٹھیکیدار کا شہبازشریف نے کرپشن کی بنیاد پر ٹھیکہ منسوخ کیا اس کو پشاور میٹرو کا ٹھیکہ دے دیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں