وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عاجزی اور انکساری

وفود سے ملاقات کے دوران زمین پر بیٹھ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 اکتوبر 2018 11:15

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عاجزی اور انکساری
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اکتوبر 2018ء) : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے اور ان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ نہایت عاجز اور انکسار پسند شخصیت ہیں۔ حال ہی میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ آفس میں کچھ وفود سے ملاقات کی اوروفود سے ملاقات کے دوران بغیر کسی ہچکچاہٹ کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار زمین پر بیٹھ گئے اور لوگوں کے مسائل سنے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لوگوں کے مسائل سُن کر انہیں یقین دہانی کروائی کہ وہ ان کے مسائل ضرور حل کریں گے۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزارت اعلیٰ کا منصب عوام کی خدمت کے لیے ہے۔ مجھے علم ہے کہ عام آدمی کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میں بھی ایک عام آدمی ہوں اور ایک عام آدمی کے مسائل بخوبی جانتا ہوں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے عثمان بزدار کا نام سامنے آنے پر سب کو ہی تعجب ہوا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک غیر مشہور شخصیت کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ عثمان بزدار کی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزدگی کے بعد وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی نو تشکیل شدہ حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن وزیراعظم عمران خان اپنے فیصلے پر ڈٹے رہے اور کہا کہ مجھے عثمان بزدار پر پورا بھروسہ ہے۔

عثمان بزدار ایک پسماندہ علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ ایسے لوگوں کے مسائل بخوبی سمجھ سکتے ہیں۔ واضح رہےکہ اس سے قبل بھی ایسی کئی خبریں سامنے آئی ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف پارٹی کے اندر ہی پراپیگنڈہ ہو رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے ایسی خبریں سامنے آتی رہی ہیں کہ انہیں پارٹی کے اندر موجود کچھ گروپس کی جانب سے پسند نہیں کیا جاتا۔ پارٹی کے اندر عثمان بزدار کے لیے نا پسندیدگی کے باوجود عمران خان نے عثمان بزدار کو ہی وزیراعلیٰ پنجاب بنایا۔ لیکن حال ہی میں موصول ہونے والی خبروں کے مطابق عثمان بزدار نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عثمان بزدار نے ایک دن کی چھُٹی بھی نہیں کی اور دن رات عوام کی خدمت کے لیے کام کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں