عمران خان کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر علیم خان کے خلاف ایکشن

وزیراعظم عمران خان نے سینئیر وزیر علیم خان کو سی ایم کیمپ آفس خالی کرنے کا حکم دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 اکتوبر 2018 12:15

عمران خان کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر علیم خان کے خلاف ایکشن
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اکتوبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان نے علیم خان کو سی ایم کیمپ آفس خالی کرنے کا حکم دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے سینئیر وزیر علیم خان کو حکم دیا ہے کہ فوری طور پر 90 شاہد قائد اعظم چیف منسٹر کیمپ آفس کو خالی کر دیں جو کہ مبینہ طور پر وزیر اعلی سیکریٹریٹ کے ساتھ ملا کر چلایا جا رہا تھا.زرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو کسی نے اس بات کی اطلاع دی تھی کہ سینئیر وزیر علیم خان وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ مکمل طور پر تعاون نہیں کر رہے۔

اور وزیر اعلیٰ کے کیمپ آفس سے کام کر رہے ہیں۔اس سے قبل قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے تھے جب ان کے والد شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ حال ہی میں عمران خان کے حکم پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل ارشاد داد نے لاہور کا دورہ کیا اور پارٹی کی دوبارہ تنظیم سازی کے معاملات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ اور دیگرسینئر پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی.ارشد داد نے سینئیر وزیر علیم خان سے رابطہ کرنے کے لیے چار بار کوشش کی تاہم  علیم خان نے انہیں پارٹی سے متعلق مشاورت کے لیے وقت نہیں دیا۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں علیم خان سے ملاقات نہ ہونے سے متعلق بتایا جو کہ پارٹی کے صدر سینٹرل پنجاب بھی ہیں۔عمران خان نے عثمان بزدار کو فون بھی کیا اور صوبے کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے اپنی حیثیت پر زور دینے کو کہا ۔اپنے لاہور کے دورے کے دوران بھی عمران خان نے چیف منسٹر سے ملاقاتیں کیں کیونکہ عمران خان کو اس بات کا یقین ہے کہ عثمان بزدار صوبے میں بہتری لانے کے لیے اہم کردار ادا کریں گے یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ عثمان بزدار تبدیلی کا نام ہیں۔تاہم عثمان بزدار سے متعلق مختلف قسم کی خبریں گرد کرتی رہتی ہیں کہ وہ اپنے عہدے کو سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں