عمران خان کی اپنے استاد کو سالگرہ کی مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے میجر جیفری ڈگلس کی 101یں سالگرہ پر ان کے ساتھ تصویر بھی شئیر کی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 اکتوبر 2018 13:06

عمران خان کی اپنے استاد کو سالگرہ کی مبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کا اپنے استاد کی سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے استاد میجر جیفری ڈگلس کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔ میجر جیفری ڈگلس ایچی سن کالج لاہور میں عمران خان کے استاد رہے ہیں۔ میجر ڈگلس اتوار کے روز وہ 101 برس کے ہو گئے۔ان کی سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے استاد میجرجعفری ڈگلس کو مبارکباد دی ہے۔

عمران خان نے اس موقع پر میجر جیفری ڈگلس کے ہمراہ اپنی ایک تصویر بھی شئیر کی ہے۔جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی عمران خان کے ٹیچر کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے کہا کہ صرف عظیم لیڈر ہی اپنے استاد کو یاد رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

جب کہ کچھ صارفین نے میجر جیفری ڈگلس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا شکریہ آپ نے ہمیں عمران خان کی صورت میں ایک ہیرے سے نوازا ہے۔خیال رہے وہ میجر جیفری ڈگلس 21 اکتوبر 1917 کو یارکشائر انگلینڈ میں پیدا ہوئے تھے۔جب وہ ریٹائرڈ ہوئے تو وہ میجر کے عہدے پر فائز تھے۔سابق صدر ایوب خان کی درخواست پر وہ پاکستان میں رکے تھے جس کے بعد انہیں 1954 میں ایچسن کالج میں نوکری دی گئی تھی۔

1974 میں وہ پری اسکول کے ہیڈ ماسٹر بن گئے.1979 میں، انہیں راضمک کیڈٹ کالج میں پرنسپل کے طور پر مقرر کیا گیا تھا.انہوں نے وہاں 1989 تک خدمت سر انجام دیں۔انہیں انسانیت اور تعلیم کے فروغ کیلئے Sitara-i-Imtiaz، ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔انہیں ایوارڈ برطانیہ کی ملکہ کی طرف سے نوازے گئے۔کل میجر ڈگلس 101سال کے ہو گئے۔میجر جیفری ڈگلس کو ان کی سالگرہ پر دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں