حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹیاں! ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں جلد رابطے کا امکان

اپوزیشن کا حکومت کے خلاف قراردار لانے کی تیاریاں،اے پی سی بلانے کی بھی تجویز دے دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 اکتوبر 2018 15:19

حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹیاں! ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں جلد رابطے کا امکان
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اکتوبر 2018ء) حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں جلد رابطے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری سرد جنگ ختم ہونے والی ہے کیونکہ نواز شریف اور آصف زرداری کے مابین بھی برف پگھلنے والی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اب پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں جلد ملاقات کا بھی امکان ہے جس نے حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔

کیونکہ اپوزیشن نے حکومت کے خلاف قراردار لانے کی تیاری پکڑ لی ہے۔اور اپوزیشن کی طرف سے حکومت کے خلاف اے پی سی بلانے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے،ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے آصف علی زرداری کو اے پی سے بلانے کی تجویز دی تھی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن نے بھی اس تجویز کو قابل عمل قرار دے دیا ہے۔ن لیگی ذرائع کے مطابق اس تجویز پر مستقبل میں پیش رفت ممکن ہو سکتی ہے۔

خیال رہے اس سے پہلے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے بات کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔اتوار کے روز مقامی ہوٹل میں پیپلز لائرز فورم کے کنونشن سے خطاب کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم گھر سے دولہار کی طرح تیار ہوکر آتے ہیں اور انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ ان کے گھر بنی گالہ کو قانونی حیثیت دے دی جاتی ہے اور عام غریب لوگوں کے گھروں کو مسمار کردیا جاتا ہے۔

آصف علی زرداری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوئی ایک غم ہو تو میں بتائوں انٹرنیٹ پر جاکر دیکھ لیں۔ جو مقدمات میں بھگت رہا ہوں وہ میاں صاحب کے بنائے ہوئے ہیں اس کا ہر گز مطلب یہ نہیں کہ ہم اکٹھے نہیں بیٹھ سکتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی جلد ہی سامنے آگئی ہے،تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر قرارداد لانی ہوگی کہ موجودہ حکومت ملک نہیں چلا سکتی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں