اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںن لیگ کو 'جمعہ' کا دن راس نہیں آتا اور تحریک انصاف کو ؟ جیسے جمعہ ہمیشہ ..

ن لیگ کو 'جمعہ' کا دن راس نہیں آتا اور تحریک انصاف کو ؟

جیسے جمعہ ہمیشہ مسلم لیگ کے لئے بھاری ہوتا تھا پی ٹی آئی کو اتوار راس نہیں آرہا قدرت کے بھی کیا کھیل ہیں۔اتوار کے روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے جیتی ہوئی نشستیں کھو دیں

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اکتوبر 2018ء)جمعہ کا دن تاریخی فیصلوں کا دن بن گیا، پاکستان کی بڑی بڑی عدالتوں نے بڑے بڑے فیصلے جمعہ کے روز سنائے۔تاہم پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے جمعے کا دن ہمیشہ بری خبر لایا ہے۔پچھلے کچھ عرصہ میں شریف خاندان کے خلاف جمعے کے روز جتنے بھی فیصلے آئے وہ ان کے حق میں نہیں تھے۔اسی متعلق معروف صحافی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے جمعہ ہمیشہ مسلم لیگ کے لئے بھاری ہوتا تھا پی ٹی آئی کو اتوار راس نہیں آرہا قدرت کے بھی کیا کھیل ہیں۔

کیونکہ 14اکتوبر اور 24 اکتوبر کو اتوار کے دن ضمنی انتخابات کا انعقاد ہوا تھا جس میں تحریک انصاف کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو اپنی جیتی ہوئی نشستوں سے بھی ہاتھ دھونا پڑا۔

(خبر جاری ہے)

14اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف این اے 131 اور این اے 35بنوں کی سیٹ ہار گئی جب کہ گذشتہ روز ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی کو پشاور کے حلقہ پی کے 71 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس لیے کہا جا سکتا ہےکہ تحریک انصاف کے لیے اتوار کا دن بھاری ثابت ہو رہا ہے جس طرح سے ن لیگ کے لیے جمعے کادن بھاری ثابت ہوتا ہے۔واضح رہے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری بھی جمعے کے روز ہوئی تھی جس پر صارفین نے تبصرے بھی کیے۔۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ آخر انہوں نے جمعے والے دن کیا کام کیا ؟۔شہباز شریف کو بھی جمعے کو روز گرفتار کیا گیا ہے۔

ایک صارف نے کہا ہے کہ ایک اور جمعہ اور ایک اور شریف خاندان کے فرد کو گرفتار کر لیا گیا۔جمعے اور شریف خاندان کے درمیان پراسرار نفرت جاری ہے
جب کہ 28جولائی 2018کو بھی جمعہ کا روز تھا جب سپریم کورٹ نے ایک بڑا فیصلہ سنایا اور نواز شریف کو پانامہ اسیکنڈل میں نا اہل قرار دے دیا تھا۔ 8ستمبر 2017 کو جمعے کے روز ہی لاہور ہائیکورٹ نے ثقافتی ورثے کو بنیاد بنا کر اورنج لائن منصوبے پر پابندی لگائی تھی،15دسمبر 2017کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس کھولنے کی نیب کی استدعا مسترد کر دی تھی۔حتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ بھی 6جولائی بروز جمعہ کو سنایا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں